جکارتہ۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ انڈونیشیاء کے جزیرہ سماٹرا کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا‘تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پر سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں ہوا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے بموجب زلزلہ کا مبداء 9 میٹر گہرائی میں تھا اور شہر باندا آچیہ سے 300 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھا۔ 7 بجے صبح زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ انڈونیشیاء میں 2004ء کی بحر ہند کی ہولناک سونامی سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے بیشتر صوبہ آچیہ کے تھے۔