انڈونیشیاء میں کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ،30 بچالئے گئے

اوپانگ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے بموجب مشرقی انڈونیشیاء میں گڈ فرائیڈے کے جلوس میں شامل افراد کی ایک کشتی میں کثرت کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بچاو کارکنوں اور ماہی گیروں نے 30 زخمیوں کو بچالیا ۔ مزید زندہ بچ جانے والی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل اوپٹو ریوو نے کہا کہ کشتی میں 30 مسافرین کی گنجائش تھی لیکن اس میں 70 سے زیادہ افراد سوار تھے۔