انڈونیشیاء میں غرقابی سے ہلاکتوںکی تعداد 34ہوگئی

جکارتایکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )ملک کی دو دریاؤں میں علحدہ علحدہ واقعات میں اُلٹ جانے والی دو کشتیوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ آج مزید نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ افراد عیدالفطر منانے اپنے آبائی مقامات کو جارہے تھے ۔ شمالی صوبہ سماٹرا کے دریائے بیرم بانگ سے 17 نعشیں نکالی گئیں ۔ اس دریا میں 48 مسافروں سمیت ایک کشتی کل غرق ہوگئی تھی۔ 28 مسافروں کو زندہ بچالیا گیا ۔دوسرا مہلک حادثہ وسطی کلیمن تان میں ہوا جہاں 70 مسافروں کو منتقل کرنے والی کشتی دریائے کپواس میں غرق ہوگئی ۔