جکارتہ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے مغربی جزیرا سماترا کے ساحل پر 7.9 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ ہوا جس کی امریکی محکمہ طبقات الارض نے بھی توثیق کی ہے۔ امریکی ادارہ نے کہا کہ جنوب مغربی سماترا میں مقامی وقت کے مطابق شام 6.50 بجے 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں یہ زیرسمندر زلزلہ ہوا۔ بعدازاں انڈونیشیاء کے مقامی نگران ادارہ نے مغربی و شمالی سماترا کے علاوہ اچے میں سونامی وارننگ جاری کی۔
انڈونیشیاء بحرالکاہل کے ’آتشی حلقہ‘ پر واقع ہے، جہاں براعظمی پرتیں ملنے کے سبب زیرزمین طاقتور زلزلے ہوئے ہیں، جس کے نتیجہ میں یہ علاقہ اکثر زلزلہ کے جھٹکوں کا شکار ہوا کرتا ہے۔