انڈونیشیاء میں سیلابوں اور زمین کھسکنے کے واقعات سے 11 ہلاک

جکارتہ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 11 افراد شدید سیلابوں اور زمین کھسکنے کے واقعات میں انڈونیشیاء کے مشرقی علاقوں کے اہم جزیرہ جاوا میں ہلاک ہوگئے۔ زمین کے کھسکنے کے ایک واقعہ میں طلبہ مشرقی جاوا کے علاقہ پاسی ٹان میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔ دو افراد موسلادھار بارش کے نتیجہ میں آنے والے سیلاب سے اسی ہلاک میں ہلاک ہوئے۔ ہزار مکان زیرآب آگئے اور 4000 افراد تخلیہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب جزائر جاوا اور بالی میں ناخوشگوار موسم سیلاب، زمین کھسکنے کے واقعات اور بگولوںکے طوفان کا سلسلہ آئندہ چند دن تک جاری رہے گا۔ متاثرہ علاقوں کیلئے فوری طور پر بلانکٹس ، کپڑوں اور ہوا بھرنے کی کشتیوں کی سخت ضرورت ہے۔ 12 افراد بشمول 3 بچے فبروری میں جزیرہ بالی میں زمین کھسکنے سے ہلاک ہوچکے ہیں اور گذشتہ سال ستمبر میں تقریباً 30 افراد تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے سے مغربی جاوا میں ہلاک ہوئے۔