انڈونیشیاء میں زمین کھسکنے کے واقعات میں 6ہلاک‘4لاپتہ

جکارتا۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) غیرمعمولی موسلادھار بارش کے بعد 6افراد ہلاک اور دیگر 4لاپتہ ہوگئے ۔ جب کہ انڈویشیاء کے اہم جزیرہ جاوا میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔ زمین کھسکنے کا ایک واقعہ دیہات تیگل پنجانگ میں پیش آیا ‘ جہاں اچانک ایک پہاڑ کی چوٹی منہدم ہوگئی اور رہائشی علاقہ پر گرپڑی ‘ جس کی وجہ سے 11مکان ملبہ میں دفن ہوگئے ۔ 6افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر 4لاپتہ ہیں جن کی تلاش ہنوز جاری ہے ۔ تلاشی مہم میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ وسیع انڈویشیا مجمع الجزائرانڈویشیاء آفات سماوی کے اعتبار سے مخدوش ہے اور یہاں پر وقفہ وقفہ سے زلزلے اور آتش فشانی ہوتی رہتی ہے۔