پالو، 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں آئے زبردست زلزلے اور سونامی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1944ہو گئی جبکہ 5000 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔ متاثرین کو تلاش کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔عرب نیوز نے ایک مقامی فوجی ترجمان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ریلیف اور راحت رضاکاروں نے پیر کو ‘ہوٹل رووا-رووا’ میں تلاشی مہم کو ختم کردیا۔ گزشتہ 28 ستمبر کو آئے 7.5 شدت والے زلزلہ کے زوردار جھٹکوں اور سونامی کی وجہ سے 5000 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔مرنے والوں میں پالو میں ایک مقابلے میں شامل ہونے آئے پانچ پیرا گلائڈر بھی شامل ہیں جن میں ایشیائی کھیلوں کا ایک کھلاڑی اور ایک جنوبی کوریائی کھلاڑی شامل ہے ۔