جکارتہ۔25مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے شہر جوگجا میں رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ 3ہزار سے زائد مسلمانوں کو افطار کروانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اپنے طرز کی اس منفرد افطار ی میں تلی ہوئی پھلیاں، تلی ہوئی چکن کے ساتھ اُبلے ہوئے چاول اور ایک خاص انڈونیشیا ئی ڈش تیار کی جاتی ہے۔ جوگجا میں قائم ایک مسجد کا عملہ ان تمام اشیاء کی 3ہزار پلیٹیں روزانہ افطار سے پہلے تیار کرتا ہے۔مسجد کے باہر دسترخوان لگایا جاتا ہے جس میں شہر کیلوگوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔جوگجا کی مسجد کی یہ روایت 1973 ء سے قائم ہے۔رمضان المبارک کی رونقوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے مسجد کے باہر بازار بھی لگایا جاتا ہے جس میں مناسب قیمتوں میں اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔