حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : انٹیگرل فاونڈیشن اسکول کے زیر اہتمام ہریتا ہرم کی تقریب 8 اگست کو منعقد ہوئی ۔ جس میں حلقہ سعید آباد کی کارپوریٹر محترمہ سورنا لتا ریڈی مہمان خصوصی نے پروگرام کا آغاز پودوں کو لگا کر کیا ۔ جس میں خصوصی طور سے محترمہ سورنا لتا ریڈی اور انٹیگرل فاونڈیشن اسکول کے ڈائرکٹر جناب عبدالستار اور اسکول کی صدر المدرسین محترمہ نرملا نے بھی شجرکاری کی ۔ بچوں کو شجرکاری کی اہمیت سے واقف کروایا ۔ اس کے بعد اسکول کی جانب سے ریالی نکالی گئی تاکہ عوام میں درخت لگانے اور سرسبز و شادابی کے لیے بچوں نے اس میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور وہ اپنے ہاتھوں میں ’ دنیا کو بچانا ہے ، پودوں کو لگانا ہے ‘ ، ’ سانسیں ہورہی ہیں کم ‘ آؤ پیڑ لگائیں ہم ‘ بیانر کے ذریعہ مظاہرہ کیا ۔۔
اقامتی اسکولس میں نرسیس کے تقررات کیلئے امیدواروں کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاست کے مختلف فلاح و بہبودی محکمہ جات کے تحت چلائے جانے والے اقامتی (ریسیڈنشیل ) اسکولس میں پائی جانے والی اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے ایک حصہ کے طور پر دوسرے مرحلہ کے تحت سرٹیفیکٹس کی جانچ کے لیے 100 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ ان امیدواروں کے ( جن کا انتخاب عمل میں آیا) سرٹیفیکیٹس کی جانچ 14 اگست کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن آفس میں ہی کی جائے گی ۔۔