تھرواننتاپورم ؍ واشنگٹن ۔29 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کو جو طبی معائنوں کے لئے امریکہ میں مقیم ہیں ، منی سوٹا کے باوقار مایو کلینک نے بالکل صحتمند قرار دیا ہے۔ انٹونی جو گزشتہ روز 75 برس کے ہوگئے اپنی شریک حیات ایلزیبتھ اور بیٹے انیل کے ساتھ امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ مایو کلینک کے ڈاکٹروں نے ان کی جامع طبی جانچ کی اور اپنی رپورٹس کی بنیاد پر اُنھیں بالکل صحتمند قرار دیا۔ انڈین نیشنل اوورسیز کانگرسے کے شکاگو یونٹ نے انٹونی کی سالگرہ منانے کیلئے اواخر ہفتہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ انٹونی نے اپنے خطاب میں غیرمقیم ہندوستانیوں کی جانب سے اپنے آبا واجداد کی سرزمین کیلئے کی جانے والی خدمات کی ستائش کی ۔ انھوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان موثر رابطوں کی تعمیر کیلئے این آر آئیز کی حوصلہ افزائی کی۔ انٹونی نے امریکہ میں مقیم ہندوستانی برادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بہترین سفیر کے طورپر خود کو پیش کررہے ہیں جس پر ہندوستان فخر کرتا ہے ۔ اس تقریب میں کیرالا کے وزیر داخلہ رمیش چینتلہ نے بھی شرکت کی