انٹلی جنس بیورو میں تقررات

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ) : جناب سید محمد افتخار مشرف کی اطلاع کے بموجب مرکزی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ خفیہ یعنی انٹلی جنس بیورو میں 1054 سیکوریٹی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو کی جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان ہوا ہے ۔ جس میں 308 اردو جاننے والوں کے لیے بھی مختص ہیں ۔ اس کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت ایس ایس سی کامیاب ہونی چاہئے جب کہ عمر 27 سال ہونی چاہئے ۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنی ہوگی ۔ اس کے لیے دو تحریری امتحانات ہوں گے ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات اور آن لائن درخواستیں اس ویب سائٹ mha.gov.in ، nes.gov.in پر داخل کریں ۔ اہل نوجوان اپنی اولین فرصت میں درخواستیں آن لائن داخل کردیں ۔ تحریری امتحانات کی فیس صرف 50 روپئے مقرر ہے۔ یہ سنہری موقع ہے یہ بہت اہم محکمہ ہے ۔ اس میں بھرتی کے لیے مسلم نوجوان محنت کریں اس کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت یس یس سی ہے زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔۔