انٹلیجنس کوتاہیوں پر حکومت سری لنکا کا اعتراف

کولمبو۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی حکومت نے چہارشنبہ کو اعتراف کیا کہ بڑے پیمانے پر انٹلیجنس کوتاہیوں کے سبب اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہلاکت خیز حملے ہوئے جس کے نتیجہ میں زائد از 350 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کہا کہ ذمہ داریوں سے پہلو نہیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرجائے گی۔ اعلیٰ عہدیداروں نے اعتراف کیا کہ سری لنکا کی انٹلیجنس کو حملوں سے قبل دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں معتبر ذرائع سے معلومات موصول ہوئی تھیں لیکن صدر مائیتری پالا سری سینا اور وزیراعظم رانیل وکراما سنگھے نے کہا کہ انہیں کوئی قبضہ معلومات موصول نہیں ہوئی تھیں۔ مملکتی وزیر دفاع روان وجئے وردھنے نے کہا ہے کہ سکیورٹی انتظامات میں بڑے پیمانے پر کوتاہیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں ذمہ داری قبول کرنا ہوگا۔ صدر (مائتری پالا) سکیورٹی ادارہ جات میں چند تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔