انٹلیجنس بیورو عہدیدار نے عشرت جہاںکو دہشت گرد بتایا

نئی دہلی۔9فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) انٹلیجنس بیورو کے سابق خصوصی ڈائرکٹر راجندر کمار جن پر عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس میں ملوث ہونے کا سی بی آئی نے الزام عائد کیا ہے ۔ عشرت جہاںکو دہشت گرد قرار دینے کے پیچھے بھی اسی عہدیدار کا ہاتھ تھا۔ وزارت داخلہ کو پیش کردہ حلف نامہ میں راجندر کمار نے عشرت جہاں کو دہشت گرد قرار دیا تھا ۔ سی بی آئی نے اپنی ضمنی چارج شیٹ میں بتایا کہ راجندر کمار نے عشرت جہاں کو دہشت گرد ثابت کرنے کیلئے انکاؤنٹر کے ذریعہ ہلاک کیا تھا ۔ سی بی آئی نے راجندر کمار کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے حکومت سے منظوری حاصل کرنے درخواست کی ہے ۔ سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا نے کہا کہ ہمیں اٹارنی جنرل جی ای وہانوتی کی رائے موصول ہوئی ہے۔