انٹر کے نتائج 27 مئی کو جاری کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 15۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں انٹر نتائج میں بے قاعدگیوں سے متعلق معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو ہدایت دی کہ 27 مئی کو امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے نتائج جاری کئے جائیں۔ نتائج کے ساتھ ساتھ جوابی پرچہ جات کو آن لائین رکھا جائے تاکہ طلبہ اور ان کے سرپرست مشاہدہ کرسکیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آج رات تک پرچوں کی دوبارہ جانچ کا کام مکمل ہوجائے گا اور تبدیل شدہ نشانات کے ساتھ میموز کی اجرائی کا کل سے آغاز کیا جاسکتا ہے ۔ ہائی کورٹ نے امتحانات کے انعقاد میں شامل خانگی کمپنی گلوبرینا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت 6 جون کو مقرر کی ہے ۔