انٹر کے بعد روایتی و پیشہ وارانہ کورسیس کی سہولت

دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کی تعلیمی رہبری و تعلیمی جوابات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : انٹرمیڈیٹ کے بعد جنرل اکیڈیمک کورسز ، پروفیشنل اور فاصلاتی کورس ہے جن میں داخلہ کے لیے انٹرنس امتحانات بھی ہیں اور بغیر انٹرنس امتحان کے بھی ہوتے ہیں ۔ ہر گروپ کے الگ الگ بھی ہیں اور مشترک بھی ہیں ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے آر جے منجو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتلایا اور کہا کہ یم پی سی امیدوار کے لیے انجینئرنگ / ٹکنالوجی کے علاوہ فارمیسی ، ہوٹل مینجمنٹ ، جرنلزم ، ٹیچر ٹریننگ اور دیگر کورسیس ہیں اس کے علاوہ جنرل کورس میں بی ایس سی ہے اس طرح دیگر گروپ میں بی پی سی امیدواروں کے لیے میڈیکل ، پیرا میڈیکل ، ہیلت سائنس ، وٹرنری سائنس اگریکلچر ، ہوم سائنس کورس کامرس اسٹریم میں سی ای سی اور ایم ای سی ہیں جس کے بعد آج کل رجحان سی اے کا چل رہا ہے اور پہلے مرحلے میں سی پی ٹی کامیاب ہورہے ہیں ۔ پھر آئی پی سی سی اور سی اے فائنل ہوتا ہے ۔ بہرکیف طالب علم اور سرپرستوں کو آگے کے کورس ان کے داخلے کے طریقہ کار سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے ۔ محمد منیر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ یہ مقصدی پروگرام جو ہفتہ واری ہے اور چہارشنبہ کو راست 5 تا 6 بجے شام نشر ہوتا ہے ۔ مس منجو نے سوالات کیے اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔