انٹر کامیاب ہونہار طلبہ کو جناب زاہد علی خان کی مبارکباد اور نیک تمنائیں

حیدرآباد ۔ 27 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مسز تبسم فاطمہ پرنسپل تپسیا جونیر کالج شاہ علی بنڈہ نے طالبات کا تعارف کرواتے ہوئے ان کے محصلہ نشانات بتلاتے ہوئے طلبہ کے مستقبل کے عزائم سے واقف کروایا۔ عبدالجواد اسٹیٹ انٹر فرسٹ ایر ٹاپر نے سی اے اور آئی سی اے ایس کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔