انٹر نیٹ پر بچوں کا زیادہ بیٹھنا ضرر رساں

لندن ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آن لائن زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں دماغی امراض اور سماجی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ کا زیادہ استعمال کرنے والے بچوں کو تنہائی، ڈپریشن، بے چینی، ذاتی توقیر میں کمی اور جارحیت پسندی میں اضافہ جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کی رپورٹ کے حوالے سے ڈیلی میل نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر زیادہ وقت گزارنے بہتری کی کم تر سطح کے درمیان ایک تعلق ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ تعلق اس وقت سنگین ہوجاتا ہے

جب بچے روزانہ چار گھنٹے سے زائد سکرین کے سامنے بیٹھیں۔ ایک پی ایچ ای رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو عشروں کے درمیان بچوں کی بہتری کی رفتار معطل ہوئی ہے اور ممکنہ طور پر الٹے رخ واپس ہوئی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ہر 10 میں سے ایک بچے کو اب دماغی صحت کے مسئلہ کا سامنا ہے جبکہ ایک تہائی نوجوان ہفتہ میں کم از کم ایک بار خود کو ’’کم تر‘‘ ’’غمگین‘‘ یا کمزور محسوس کرتے ہیں۔