انٹر نتائج میں بے قاعدگیوں کے خلاف ڈاکٹر لکشمن کی بھوک ہڑتال جاری

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر ڈاکٹر لکشمن نے انٹر میڈیٹ نتائج میں ہوئی بے قاعدگیوں اور غلطیوں کے خلاف کی جارہی غیر معینہ بھوک ہڑتال کو چہارشنبہ کو جاری رکھا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کم از کم اب طلبہ کو حقیقی راحت پہنچانے کے اقدامات کرے ۔ لکشمن نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی انٹر میڈیٹ طلبہ سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ کوئی انتہائی اقدام نہ کریں ۔ بی جے پی طلبہ کے ساتھ ہوگی اور وہ انٹر میڈیٹ طلبہ کے ساتھ انصاف ہونے تک ان کی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ اس دوران فلم اداکارہ کویتا نے آج نمس میں ڈاکٹر لکشمن سے ملاقات کی اور ان کی صحت کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ۔ جسٹس چندرا کمار ، سابق ایم پی مسٹر جی ویویک ، بی ہریناتھ گوڑ اور دوسروں نے ڈاکٹر لکشمن سے ملاقات کی اور اس کاز کے لیے یگانگت کا اظہار کیا ۔۔