انٹر نتائج میں بے قاعدگیوں کی اصلاح کرنے چیف سکریٹری کا تیقن

حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز)تلنگانہ کے چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے انٹرمیڈیٹ نتائج میں بے قاعدگیوں کا سنجیدگی سے نوٹ لیا ہے ۔ غلطیوں کی اصلاح کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ چیف سکریٹری نے یہ تیقن اس وقت دیا جبکہ بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر کے لکشمن نے ان سے ملاقات کی اور انٹرمیڈیٹ نتائج میں ہوئی بے قاعدگیوں سے انہیں واقف کرایا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ نتائج میں بے قاعدگیوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔