حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام ’کام کی بات ‘ میں آج انٹرمیڈیٹ کے بعد کیا کریں ۔ نتائج کا تجزیہ کامیاب اور ناکام امیدواروں کے لیے مشورے جناب ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دئیے اور دوران پروگرام راست پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔ انٹر میڈیٹ میں ناکام امیدواروں نے جو ایمسیٹ میں شریک ہورہے ہیں۔ سوال کیا کہ آیا وہ انٹر میں فیل ہونے کے بعد بھی ایمسیٹ لکھ سکتے ہیں کیا انہیں انجینئرنگ میں داخلہ ملے گا ۔ جواب میں بتلایا گیا کہ انٹر میڈیٹ ناکام امیدواروں کے لیے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فوری اڈوانسڈ سپلیمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان ہوتا ہے ۔ اس میں کامیاب ہو کر وہ اعلیٰ تعلیم انجینئرنگ میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں۔ ایمسیٹ ضرور لکھیں ۔ ایمسیٹ میں کامیاب ہونے کے بعد انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری کے نتائج کے بعد انہیں سپلیمنٹری رینک دیا جاتا ہے اور وہ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس طرح اب اگر کوئی طالب علم انٹر میں ناکام بھی ہوجائے تو وہ ایمسیٹ کی تیاری کریں ۔ ایمسیٹ لکھیں پھر اڈوانسڈ سپلیمنٹری کی فیس داخل کریں ۔ یہ امتحان بھی لکھیں اور انٹر میں بھی کامیابی حاصل کریں ۔ اس سے تعلیمی سال بچ جائے گا ۔ تشویش میں مبتلا نہ ہو طلبہ ناکامی کی وجہ ایمسیٹ کی تیاری نہ چھوڑیں ۔ انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری میں کامیاب ہو کر اپنے سال کو بچائیں ۔ جناب فہیم انصاری پروگرام کوآرڈینٹر نے انٹر میڈیٹ کے مختلف گروپس کے حوالہ سے ان کے لیے تعلیمی مواقع اور کورسز کی معلومات حاصل کی جن میں پروفیشنل کورس اکیڈیمک جنرل کورس ، ٹیکنیکل ووکیشنل کورس شامل ہیں ۔ بعض ایسے کورسیس ہیں جس کے لیے کسی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہیں بعض کورس کے لیے مخصوص گروپ کے امیدوار اہل ہیں ۔ اس پروگرام میں مس صنعا ، حنا یاسمین نے معاونیت کی ۔ آخر میں فہیم انصاری نے شکریہ ادا کیا ۔۔