انٹر میڈیٹ کے بعد مرکزی حکومت میں ملازمتوں کیلئے کمپیوٹر پر مبنی امتحان

دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے مختلف محکمہ جات میں کلریکل کیڈر ( ایل ڈی سی ) ، پوسٹل اسسٹنٹ ، ڈاٹا انٹری آپریٹرس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے قومی سطح کا مسابقتی امتحان اسٹاف سلیکشن کمیشن منعقد کررہا ہے ۔ اس کے لیے انٹر میڈیٹ سطح کے امیدوار اہل ہیں اور عمر کی حد بھی دیکھی جاتی ہے جو 27 سال سے کم ہونی چاہئے ۔ کمیشن اس سال سے امتحان بھی مکمل طور پر کمپیوٹر پر رکھا ہے جو CBT ہے ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 ایف ایم کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے مسابقتی امتحانات ہر سال ہوتے ہیں ۔ تلنگانہ میں اس کے امتحانی مراکز میں حیدرآباد کے علاوہ ورنگل اور نظام آباد کو مرکز بنایا گیا ۔ دکن ریڈیو 107.8 کی آر جے مس منجو نے اس امتحان کے بارے میں استفسارات کرتے ہوئے پوچھا کہ کس قسم کے اور کس عنوان کے سوالات آتے ہیں ۔ عام رجحان کے ابتدائی ریاضی ، عام معلومات اور ذہانت کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات ہیں ۔ سوالی پرچے کو کاغذ کے بجائے کمپیوٹر پر دیا جائے گا اور صحیح جواب کو منتخب کرنا ہوگا ۔ غلط جواب کی نشاندہی پر 50 نشانات منہا کردئیے جاتے ہیں ۔ امیدوار سوالات کو حل کرنے سے قبل پوری طمانیت حاصل کرلیں ۔ پروگرام کو محمد منیر نے بڑی عمدگی سے مرتب کیا ۔ جب کہ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری نے مکمل معاونت کی ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

 

میڈیا ایوارڈ نامزدگی ادخال کی
7 نومبر آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : چیف الیکٹورل آفیسر اے پی ، تلنگانہ نے اس بات سے مطلع کیا کہ رائے دہندوں میں شعور بیداری کے لیے بہترین مہم پر نیشنل میڈیا ایوارڈ کے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 نومبر تک نامزدگیاں قبول کی جائیں گی ۔ پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشیل میڈیا قبل ازیں اعلامیہ کے شرائط کے مطابق اپنی نامزدگیوں کو پر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 7 نومبر یا اس سے قبل انڈر سکریٹری ( کمیونیکشن ) الیکشن کمشنر آف انڈیا نرواجن سدن ، اشوکا روڈ نئی دہلی 110001۔۔