حیدرآباد ۔یکم مئی (سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ امتحانات کے نشانات کی از سر نو جانچ اور تنقیح کے دوران گلوبرینا نامی خانگی ایجنسی کے ساتھ ایک اور آزاد ادارہ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے نشانات کی از سر نوجانچ کے علاوہ جوابی بیاضات کی تنقیح کے عمل میں ایک اور آزادانہ ادارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس فیصلہ کا مقصد جوابی بیاضات کی ازسر نو جانچ اور نشانات کی تنقیح کے عمل میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے نتائج کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی اور گلوبرینا نامی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی دھاندلیوں کی شکایت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔