انٹر میڈیٹ میں لڑکیوں کے مفت داخلے، طعام و قیام کی بھی سہولت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ٹائمس جونیر کالج فار گرلز نے دو سالہ انٹر میڈیٹ کورسیس میں مفت داخلوں کے علاوہ اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے قیام و طعام بھی فراہم کرنے کی سہولت کا بھی اعلان کیا ہے ۔ سکریٹری و کرسپانڈنٹ مسٹر محمد جہانگیر شریف نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ایم پی سی ، بی پی سی ، ایم ای سی ، سی ای سی اور ایچ ای سی کورسیس کی سہولت ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 12 جون مقرر کیا ہے ۔ تفصیلات کیلئے کالج ہذا واقع سنتوش نگر سے راست یا فون نمبرات 040-24530032 یا 9640527109 پر ربط کریں ۔۔