انٹر میڈیٹ سال دوم دوسری زبانوں کے نصاب پر نظر ثانی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے تمام جونیر کالجوں کے پرنسپالس ، لکچررس اور طلباء کو مطلع کیا ہے کہ حصہ II انٹرمیڈیٹ سال دوم برائے تعلیمی سال 2014-15 کے تلگو ، ہندی ، اردو ، سنسکرت ، عربی اور فرانسیس ، دوسری زبانوں کی نصابی کتابوں اور نصاب پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ ان مضامین کی نظر ثانی شدہ نئی کتابیں مارکٹ میں دستیاب ہیں ۔ چنانچہ تمام پرنسپالس ، لکچررس اور طلبہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ نظر ثانی شدہ نصاب پر عمل کریں ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق تلگو ، ہندی ، اردو ، سنسکرت اور عربی کا نظر ثانی شدہ نصاب اور کتابوں کی تیاری بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی طرف سے کی گئی ہے ۔ ان مضامین کے ماڈل کوئسچن پیپرس متعلقہ نصابی کتابوں میں طبع کئے گئے ہیں اور بہت جلد بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے ویب سائٹ پر پیش کئے جائیں گے ۔۔