حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ / خانگی امدادی / خانگی غیر امدادی / کوآپریٹیو / ریسیڈنشیل / سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل / ٹرائبل ویلفیر ریسیڈنشیل انسینٹیو جونیر کالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو جو دو سالہ انٹر میڈیٹ کورس کی پیشکش کررہے ہیں ۔ مطلع کیا کہ تعلیمی سال 2014-15 کیلئے انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلوں کے دوسرے مرحلہ میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ اس میں مزید توسیع ممکن نہیں ہے ۔۔