انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات مارچ میں منعقد کرنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست میں منعقد شدنی انٹر میڈیٹ امتحانات کے شیڈول کو آج جاری کردیا ہے ۔ بورڈ کے بموجب سال 2016 میں 3 تا 24 فروری تک پراکٹیکل امتحانات ہوں گے جب کہ 2 تا 21 مارچ کے درمیان تحریری امتحانات منعقد ہوں گے ۔۔