حیدرآباد۔17اپریل(سیاست نیوز) ریاست میں انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کا 18 اپریل بروز جمعرات شام 5بجے اجرائی عمل میں آئے گا۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 18اپریل کو پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی شام 5بجے انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج جاری کریں گے۔انٹر میڈیٹ نتائج اس مرتبہ ویب سائٹ کے علاوہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے ایپلیکیشن پر بھی موجود رہے گا اور نتائج کی اجرائی کے ساتھ ہی اینڈرائیڈ ایپلیکیشنTSBIE Services پر نتائج کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ http://tsbie.cgg.gov.inکے علاوہ www.bir.telangana.gov.in اور دیگر ویب سائٹس پر نتائج کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔کالجس کے ذمہ داروں کو ان کے اپنے کالجس کے نتائج کے مشاہدہ کے لئے یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ جاری کئے جا چکے ہیں لیکن وہ بھی نتائج کی اجرائی کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ سے نتائج ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔