حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اے اشوک کے بموجب 3 مارچ کو انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات کے تحت سکنڈ لینگویج پیپر II کے تحت سیٹ بی سے امتحان لیا گیا ۔ جس کے لیے جنرل کے تحت 3,97,668 جب کہ ووکیشنل کے تحت 28,075 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے 402577 امیدوار شریک امتحان رہے ۔ حاضری فیصد 94.56 جب کہ غیر حاضری کا فیصد 5.44 رہا ہے ۔ غیر حاضر رہنے والے امیدواروں کی تعداد 23166 رہی ۔ جملہ دو امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے نلگنڈہ ، ورنگل ، میدک اور رنگاریڈی اضلاع کے لیے آبزرورس کو روانہ کیا گیا ۔ مجموعی طور پر امتحانات پرامن رہے ۔۔