حیدرآباد ۔ 9 مارچ (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے ہفتہ کو منعقد کئے گئے فزکس، اکنامکس، کلاسیکل، لینگویج پرچہ اول کے امتحانات میں انٹر سال اول کے رجسٹرڈ 517,986 کے منجملہ 30,364 طلبہ نے آج امتحان میں شرکت نہیں کی۔ آج امتحانات میں شرکت نہ کرنے والوں کی جملہ تعداد کا 5.86% ہے۔ امتحانات کے انعقاد کے دوران بدعنوانیوں کے 77 کیسیس بھی بک کئے گئے جن میں نلگنڈہ اور یادادری میں ہر ضلع میں 14 کیسیس، اس کے بعد وقارآباد میں 10، نرمل 7، حیدرآباد 6، سوریہ پیٹ 4، جگتیال، محبوب آباد میں تین، کریم نگر، ورنگل (اربن)، جئے شنکر، بھوپال پلی، کھمم اور محبوب نگر میں دو، دو اور بھدرادری کوتہ گوڑم، جنگاؤں، نظام آباد، میدک، سنگاریڈی اور ناگرکرنول میں ایک ایک کیس بک کیا گیا۔