انٹر ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات

حاضری سے استثنیٰ فیس کی تاریخ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ انٹر میڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات منعقد شدنی مئی / جون 2015 میں شرکت کے لیے کالج کی تعلیم کے بغیر آرٹس گروپ کے خانگی امیدواروں کو درخواست پر حاضری سے استثنیٰ کے لیے فیس 500 روپئے کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا ۔ فیس کی ادائیگی اور استثنیٰ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے ۔ درخواست فارمس متعلقہ ضلع کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے ریجنل انسپکشن آفیسرس کے دفتر سے 20 روپئے ادا کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا بورڈ کے ویب سائٹ bieap.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ اس کے لیے کوئی تتکال اسکیم نہیں ہوگی ۔۔