حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ( ٹی ایس بی آئی ای ) نے انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانی تواریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر فرسٹ اور سکنڈ ایر کے امتحانات 14 تا 22 مئی کے درمیان منعقد ہوں گے ۔ جس میں 15 ہزار 230 امیدوار فرسٹ ایر جب کہ سکنڈ ایر میں 4 ہزار 564 امیدوار امتحانات میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ جائنٹ کلکٹر نے امتحانات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اور بتایا کہ امتحانی مراکز کے قریب پولیس 144 سیکشن کو لگا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ جائنٹ کلکٹر ڈی سنجیو ریڈی نے بتایا کہ تاخیر سے مرکز کو پہونچنے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔۔