حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں کلرک ، آفس اسسٹنٹ ، ڈاٹا انٹری آپریٹرس ، پوسٹل اسسٹنٹ کی 3 ہزار سے زائد پوسٹ پر تقررات کے لیے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔ جو امیدوار فارم داخل نہیں کئے وہ آج اور کل آدھار کارڈ ، انٹر میمو ، ایس ایس سی میمو فوٹو زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 7 بجے تک رجوع ہوسکتے ہیں ۔ اسٹاف سلکشن کمیشن کا امتحان کمپیوٹر پر رہے گا ۔۔