انٹر امیدواروں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے لیے امتحان

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : انٹر کامیاب امیدواروں کے لیے مرکز کے سرکاری ملازمتوں یل ڈی سی ، کلرک ، ڈیٹا انٹری آپریٹرس اور پوسٹل اسسٹنٹ کے جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن نے مسابقتی امتحان رکھا ہے ۔ اس کے ذریعہ زائد 32 ہزار ماہانہ یافت پر ملازمتیں ملتی ہیں ۔ فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ انٹر کامیاب لڑکے / لڑکیاں اسنادات زیراکس ، آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہو کر رہنمائی حاصل کریں اور استفادہ کریں ۔ سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے مسابقتی امتحانات میں شریک ہونا لازمی ہے ۔