انٹر امیدواروں کے لیے ایمسیٹ / نیٹ کوچنگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدواروں کے لیے تلنگانہ کا انٹرنس ایمسیٹ اور ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے نیٹ NEET کی کوچنگ ادارہ سیاست کے تحت ماہر لکچررس کے زیر نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ اس کے لیے امیدوار اپنے نام شام 7 بجے تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر درج رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔ ٹسٹ میٹریل اور سابقہ امتحانی پرچے مہیا کئے جائیں گے ۔۔