حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز): مرکزی حکومت کے دفاتر میں کلریکل کیڈر (یل ڈی سی ) کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے کل ہند مسابقتی امتحان رکھا گیا ہے ۔ حیدرآباد امتحانی مرکز ہے کسی بھی مضمون / گروپ کے انٹرکامیاب امیدوار اسکے اہل ہیں ۔ فارم آن لائن / آف لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ معلومات اور رہبری کیلئے 12 تا 5 بجے دن دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔