حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : انٹر میڈیٹ امتحانات مارچ 2015 کے سلسلے میں تلنگانہ میں 24 مارچ کو جیالوجی ، ہوم سائنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، لاجک ، برج کورس میاتھس ( بی پی سی طلبہ کے لیے ) کے پرچہ اول کے امتحانات منعقد ہوئے جس میں 24.85 فیصد امیدوار غیر حاضر رہے ۔ جب کہ اے پی میں کیمسٹری ، کامرس ، سوشیالوجی ، فائن آرٹس ، میوزک پرچہ اول کے امتحانات منعقد ہوئے ۔ امتحانات پرامن طور پر منعقد ہوئے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔