انٹر امتحانات کا پرامن انعقاد

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن حیدرآباد کے بموجب 2 مارچ کو انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان کے تحت سیکنڈ لینگویج پرچہ I کے تحت ’ سی ‘ کا امتحان پرامن طریقہ سے منعقد کیا گیا ۔ اس امتحان کے لیے جنرل کے تحت جملہ 4,43,254 امیدوار درج رجسٹرڈ کئے گئے تھے جس میں سے 4,56,148 امیدوار شریک امتحان اور 26,518 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ اس طرح حاضری کا فیصد 94.51 اور غیر حاضری کا فیصد 5.49 رہا ہے ۔ کسی بھی امیدوار کو تلبیس شخصی کے تحت بک نہیں کیا گیا ۔ امتحانات کے پرامن انعقاد کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے حیدرآباد کے علاوہ رنگاریڈی ، نلگنڈہ ، محبوب نگر ، اضلاع کو آبزرورس کو روانہ کیا گیا تھا ۔ امتحانات کے دوران کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہیں آیا اور پرامن طریقہ سے امتحانات کو منعقد کیا گیا ۔۔
چینائی سنٹرل اور حضرت نظام الدینؒ
کے مابین خصوصی ٹرین
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : مسافرین کے اضافہ ہجوم کے مد نظر چینائی سنٹرل اور حضرت نظام الدین کے درمیان ایک اسپیشل ٹرین چلے گی ۔ ٹرین نمبر 06204 چینائی سنٹرل ۔ حضرت نظام الدین اسپیشل ٹرین 5 مارچ ( ہفتہ ) کو 19-50 بجے چینائی سنٹرل سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 10 بجے حضرت نظام الدین پہنچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ خصوصی ٹرین سلرپیٹ ، گڈور ، نیلور ، اونگول ، چرالا ، تینالی ، وجئے واڑہ ، کھمم ، ورنگل ، پیداپلی ، راما گنڈم ، سرپور کاغذ نگر ، بلہار شاہ ، ناگپور ، اٹارسی ، بھوپال ، بینا ، جھانسی ، گوالیار ، آگرہ ، کنٹ ، متھرا اور پالوال اسٹیشنس پر رکے گی ۔۔