انٹر امتحانات : حاضری سے استثنیٰ ،فیس داخل کرنے کی تاریخ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے سکریٹری کے پریس نوٹ کے بموجب انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات منعقد شدنی مئی / جون 2015 میں شرکت کے لیے کالج کی تعلیم کے بغیر صرف آرٹس گروپ کے خانگی امیدواروں کی درخواست پر حاضری سے استثنیٰ فیس 500 روپئے کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا ۔ فیس کی ادائیگی اور حاضری سے استثنیٰ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل 2015 ہے ۔ استثنیٰ اور امتحان کے درخواست فارمس تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ریجنل انسپکشن آفیسرس کے دفتر سے 20 روپئے ادا کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا بورڈ کے ویب سائٹ bie.telengana.gov.in سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ اس میں کوئی تتکال اسکیم نہیں ہوگی ۔۔