انٹر اسکول سائنس فیر 2015

جناب عامر علی خاں صدارت ، افتتاح ڈاکٹر قاضی سراج اظہر کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( راست ) : سائنس فیر اکیڈیمی اور نیو روزری اسکول ٹولی چوکی کے اشتراک سے 21 جنوری بروز چہارشنبہ انٹر اسکولس سائنس فیر 2015 منعقد ہوگا ۔ جس کا افتتاح امریکہ کے مشہور و معروف پروفیسر ڈاکٹر قاضی سراج اظہر کریں گے ۔ اور صدارت نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں کریں گے ۔ پرانے اور نئے شہر کے مختلف اسکولس کے طلباء اس فیر میں شرکت کر کے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ ڈاکٹر قاضی اظہر اساتذہ اور طلباء سے مخاطب ہوں گے اور اسکولس میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے روشنی ڈالیں گے ۔ اس کا افتتاح صبح 10 بجے عمل میں آئے گا ۔ فیر میں مظاہرہ کرنے والے طلباء کو سرٹیفیکٹ دئیے جائیں گے اور جیتنے والے طلباء کو میڈلس دئیے جائیں گے ۔ اساتذہ اور طلباء سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے جناب عبدالرحمن سے 8121461258 یا محترمہ نسرین فاطمہ سے 9949167860 پر ربط کریں ۔۔