انٹر ، ڈگری اور پروفیشنلس امیدواروں کے لیے

سرکاری محکمہ جاتی امتحانات کے لیے اتوار کو ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے کریکل کیڈر کے اسٹاف سلکشن کمیشن کے امتحان اور ریاستی سطح کے پبلک سرویس کمیشن کے گروپ امتحانات کے نمونے پرچوں سے واقف کروانے اور منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کے لیے اتوار 9 اگست کو 11 بجے تا دو بجے دن اس ضمن میں جنرل نالج معلوماتی کلاس ، مسابقتی امتحان ، سوالات کا لکچر اور ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا جارہا ہے ۔ لڑکے / لڑکیاں شریک ہو کر معلومات حاصل کریں اور پرچہ تحریر کریں ۔۔