انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل او یو پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ڈائرکٹر ای ڈی سی او یو کے بموجب انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹیز کے لیے 29 فروری تا 15 مارچ سیل ہذا پر 2 ہفتوں کا ’ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ان انٹرپرینر شپ (FDP) ‘ منعقد کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام ریسورس پرسنس کے لیے نالج کا حصہ ہوگا ۔ اس کے ذریعہ وہ ان کے کالجس میں انٹرپرینر شپ پروگرامس منعقد کرنے کے قابل ہوں گے ۔ پروگرام کی تفصیلات میں بزنس مواقع ، پروجیکٹ آئیڈنٹی فیکیشن ، پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اور کلیرنس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ ، کمیونیکیشن اسکلس ، پرافٹیبلیٹی انالائسیس وغیرہ اور انڈسٹریل ویزٹس شامل ہیں ۔ متعلقہ کالجس کے پرنسپلس اور فیکلٹیز ڈائرکٹر انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ 9703054540 ۔ 9951890190 ۔ 27072427 پر ربط کریں ۔۔