انٹرپرینر شپ میں 16 سال کے دوران صرف 177 پی ایچ ڈی

احمد آباد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے صنعت و حرفت کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے باوجود اس موضوع پر ریسرچ کے شعبہ میں امیدواروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ ہندوستانی یونیورسٹیز نے گذشتہ 16 سال کے دوران شعبہ صنعت و حرفت یں صرف 177 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں عطا کی ہیں۔ اس کے برعکس سوشیل سائنس میں 20,271 ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں عطا کی گئیں۔ گاندھی نگر میں واقع انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی فیکلٹی ممبر کویتا سکسینہ نے ایک مطالعاتی رپورٹ میں ان حقائق کا انکشاف کیا۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں تقریباً 740 یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کا انتظام ہے لیکن صرف 66 یونیورسٹیز ہی انٹرپرینر شپ میں پی ایچ ڈی عطا کرتی ہیں۔