اے پی ، کرناٹک ، ٹامل ناڈو سرفہرست ، گوگل سرچ ٹرینڈس کا تجزیہ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کے انٹرنیٹ ناظرین کی جانب سے پچھلے 6 ماہ کے دوران تاریخی اور تہذیبی مقامات کی تلاش میں حیدرآباد کے چارمینار سب سے پسندیدہ مقام رہا ہے ۔ گلوگل سرچ ٹرینڈس کی جانب سے کئے گئے تجزیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ ناظرین تالابوں ، پارکس ، ریزارٹس ، میوزیمس کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا تاہم حیدرآباد کی قطب شاہی دور کی تاریخی عمارات چارمینار سب سے پسندیدہ مقام رہا ۔ یونیسکو کی جانب سے بھی حیدرآباد کے چارمینار کو عالمی تاریخی اثاثہ مقامات میں درج کیا گیا ہے ۔ چارمینار کی چوتھی منزل اور آخری منزل پر ایک مسجد ہے ۔ آندھرا پردیش اور اس کے بعد کرناٹک اور ٹامل ناڈو کے انٹرنیٹ ناظرین نے چارمینار کو سب سے زیادہ اپنے انٹرنیٹ پر تلاش کیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ناظرین نے چارمینار کے ساتھ اس کے بنانے والوں کو بھی تلاش کیا ۔۔