انٹرنیٹ پر لوگوں کی تذلیل بند کریں، مونیکا لیونسکی

واشنگٹن۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) مونیکا لیونسکی نے ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایک ہمدردانہ انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ 1998 ء میں مونیکا لیونسکی اور امریکی صدر بل کلنٹن کے معاشقے کی خبر دنیا میں پھیل گئی تھی۔ ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ اور ڈیزائن (ٹیڈ) کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد وہ انٹرنیٹ پر لوگوں کے منفی اور بدتہذیب رویے کا مرکز بنی۔ انٹرنیٹ کے استعمال نے ایک ایسے ماحول کو عام کر دیا ہے جہاں کوئی کسی کی توہین کر سکتا ہے۔