بنگلورو ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا فحش مواد پر امتناع جو توسیع کے ساتھ 827 ویب سائٹس تک چلا گیا ہے، اس نے ہزاروں موبائیل یوزرس کو ناراض کردیا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ ناراض ہیں جنھوں نے سالانہ سبسکرپشن لے رکھا ہے۔ pornhub جس کے تیسرے سب سے زیادہ کسٹمرس ہندوستان سے ہیں (پہلے دو امریکہ اور برطانیہ ہیں) اُس نے ایک نئی ویب سائیٹ تشکیل دیتے ہوئے حکومتی امتناع سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ بعض دیگر سائٹس نے اپنے کلائنٹس کو موبائیل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔