انٹرنیٹ استعمال کرنے میں بحرین کو پہلا اولین مقام

ای۔حکمرانی میں دبئی سب سے آگے ‘اورینٹ پلانٹ دبئی کی پیش قیاسی
مملکت بحرین میں بیشتر آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ ایک علاقائی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ تک عوام کی رسائی میں سارے عالم عرب میں بحرین سرفہرست ہے۔ دی گلف ڈیلی نیوز میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں عرب نالج اکنامی رپورٹ 2015-16 کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں 74.15 فیصد لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ دوبئی سے کام کرنے والے اور نیٹ پلانٹ ریسرچ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بھی پیش قیاسی کی گئی کہ علاقہ میں انٹرنیٹ استعمل کرنے والوں کی تعددا 2018ء تک 226 ملین ہو جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کی قومی مجموعی پیداوار 753 ارب ڈالرس ہے جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس میں اسے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اہم رول ہے۔ جبکہ ای ۔ مظاہرہ کے اشاریہ کے معاملہ میں متحدہ عرب امارات کو اول مقام حاصل ہے۔ اس طرح کویت کو موبائل فونس کے سب سے زیادہ استعمال کا اعزاز حاصل ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انفارمیشن کمیونکیشن ٹکنالوجی (ICT) اشاریوں کے معاملہ میں علاقہ میں 6 جی سی سی ملکوں کو برتری حاصل ہے۔ دی کلف ڈیلی نیوز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقہ میں سال 2014ء کے دوران 37.5 فیصد لوگوں کو انٹرنٹ تک رسائی حاصل تھی۔ توقع ہے کہ سال 2018ء میں یہ بڑھ کر 55 فیصد ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ دنیا میں اوسطاً 3.6 ارب سے زائد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ریسرچ کنسلٹنٹ عبدالقادر الکامل کے مطابق اس رپورٹ میں جو معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ حکومتوں، ماہر اقتصادیات اور علاقہ بھر کے تاجرین و صنعت کاروں کے لئے ایک آلہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مسٹر الکامل کا کہنا ہے کہ عرب دنیا تبدیلی کے بیچوں بیچ ہے کیونکہ عالم عرب میں کئی ایک سماجی اور سیاسی تغیرات رونما ہو رہے ہیں۔ اس طرح کی تبدیلیوں کے درمیان علاقہ کے کئی ملک علوم پر مبنی معیشت کی سمت تیزی سے گامزن ہو رہے ہیں۔ تحقیق کے جو نتائج یا حقائق برآمد ہوئے ہیں متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر ای۔ حکمرانی کے فروغ میں ایک قائد کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ڈیجیٹل حکمرانی میں دوبئی دنیا کے 10 سرفہرست شہروں میں شامل ہے۔ اس معاملہ میں عرب شہروں میں مسقط کو دوسرا مقام حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر ریاض، چوتھے پر قاہرہ، پانچویں پر اومان اور پھر اس کے بعد تیونس، کسابلاسکا، بغداد، کویت اور منامہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران آن لائن شاپنگ کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے علاقہ کی ای ۔ کامرس مارکٹ میں عالمی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔