انٹرنٹ یوزرس جون تک 450 ملین سے بڑھ جائینگے

نئی دہلی ، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں انٹرنٹ استعمال کنندگان رواں سال جون تک 450-465 ملین کے درمیان ہوجانے کی توقع ہے، جو گزشتہ سال ڈسمبر میں 432 ملین سے نمایاں اضافہ ہے، ایک رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ آئی اے ایم اے آئی۔ آئی ایم آر بی رپورٹ نے کہا کہ 432 ملین یوزرس میں تقریباً 269 ملین ملک کے شہری علاقوں میں ہیں۔ مزید یہ کہ اربن انڈیا میں انٹرنٹ نے لگ بھگ 60 فی صد احاطہ کرلیا ہے۔ اس کے برخلاف دیہی ہندوستان میں یہی تناسب صرف 17 فی صد ہے، جہاں مزید بڑھوتری کی کافی گنجائش موجود ہے۔