انٹرمیڈیٹ کے دو طلبہ خودکشی سے قبل ہی کامیاب ہوچکے تھے

حیدرآباد ۔ 27 مئی ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مارچ میں منعقدہ امتحانات کے بعد 23 امیدواروں نے خودکشی کی تھی اور دیگر 3نے اقدام خودکشی کیاتھا ۔ ان 23 کے منجملہ 20فی الواقعی ناکام ہوگئے تھے ۔ دو طلبہ پہلے ہی کامیاب ہوچکے تھے اور لڑکی ان امتحانات لکھنے کے بعد خودکشی کی تھی جس کے بعد معلنہ نتائج کے مطابق وہ تینوں مضامین میں کامیاب ہوچکی تھی۔ 23خودکشی کرنے والے امیدواروں کے 53جوابی بیاضات منتخب وماہر جونیئر لکچررس کے ذریعہ دوبار تنقیح کروائے گئے ، جس کے باوجود ان کے نشانات اور نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور ناکام قرار دیئے گئے ۔ ان متوفی امیدواروں کے تمام پرچوں کو بھی ویب سائیٹ پر دیکھنے اور ڈاؤن لوڈنگ کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔
(تفصیلی خبراندرونی صفحات پر)