حیدرآباد ۔29 جنوری ( آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ( ٹی ایس بی آئی ای ) نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات یکم تا 21فبروری منعقد ہوں گے ۔ یہ امتحانات 4مرحلوں میں ہوں گے ۔ ریاست بھر میں پریکٹیکل امتحانات کیلئے 1,632 سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جن میں 1468 عام اور 164 ووکیشنل ‘ 164 سرکاری ‘ امدادی ‘ اقامتی ‘ سوشل ویلفیر اور خانگی غیر امدادی جونیئر کالجس بھی شامل ہیں ۔ اس سال جملہ 3,33,480 امیدوار حصہ لیں گے ۔ ان میں ایم پی سی کے 1,66,364 ‘ بی پی سی کے 91,745 ‘ جغرافیا کے 422‘ ووکیشنل سال اول کے 40,365 اور سال دوم کے 34584 طلبہ شامل ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے مارچ 2017ء سے پریکٹیکلس کیلئے اپنے ویب سائٹ https://tsbie.cgg.gov.in سے پرچہ سوالات کے آن لائن ڈاؤن لوڈ طریقہ کار کا آغاز کیا تھا ۔ پریکٹیکل ممتحن کو صرف ایک مرتبہاستعمال کئے جانے والے پاس ورڈ کے ساتھ اس کے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر امتحان شروع ہونے سے صرف نصف گھنٹہ قبل بھیجا جاتا ہے ۔