انٹرمیڈیٹ طلبہ کے جوابی بیاضات لاپتہ ہونے کی افواہوں کی تردید سکریٹری انٹرمیڈیٹ تعلیم بورڈ کا بیان

حیدرآباد۔17اپریل(سیاست نیوز)تلنگانہ انٹرمیڈیٹ تعلیم بورڈ کے سکریٹری اے اشوک نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انٹرمیڈیٹ طلبہ کے آنسر پیپرس لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو آنسر پیپرس دیکھنا چاہتے ہوں وہ انٹر نتائج کے اعلان کے بعد اپنے آنسر پیپرس دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کیلئے مقررہ فیس ادا کرنا ہوگا ۔ سکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ نے طلبہ کے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں جو سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمس پر پھیلائی جارہی ہیں ۔